پاکستانی برٹش ممبران پارلیمنٹ‘ درجنوں کونسلرز بیرون ملک قوم کے سفیر ہیں‘ نعیم نقشبندی

December 06, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چودہ پاکستانی برٹش ممبران پارلیمنٹ، درجنوں ممبران ہائوس آف لارڈز، میئر آف لندن صادق خان سمیت درجنوں ٹائون میئرز، کمیونٹی آرگنائزیشنز، چار سو منتخب کونسلرز، لاتعداد ڈاکٹرز، انجنئیرز اور وکلاء برطانیہ میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان کی فلاح و بہبود‘ مثبت امیج اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے لابنگ میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کے چیئرمین نعیم ‏نقشبندی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کیلئے تمام انٹرنیشنل ائرپورٹس پر ایف آئی اے امیگرین سمیت دیگر مثبت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔