تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائرگروہ کا ساتھی گرفتار ، منشیات ضبط

December 06, 2021

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی ایکسائز نے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کا ایک ملزم پکڑ لیا ہے اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ گزشتہ روز راولپنڈی کی ایکسائز برانچ نے تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ۔ ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد کی سربراہی میں انسپکٹر ملک فیاض بابرنے تعلیمی اداروں میں منشیات جیسے زہر کی سپلائی کرنے والے ملزم ندیم قیصر کو تھانہ ویسٹریج راولپنڈی کی حدود سے گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ایکسائز حکام کے مطابق ابتدائی اطلاع ملی ہے کہ ملزم کا تعلق وزیرآباد سے ہے،جس نے ابتدائی تفتیش میں متعدد تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ویسٹریج میں ایکسائز انسپکٹر ملک فیاض بابر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔