کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر ویکسی نیشن مہم میں تیزی

December 06, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایت پر ویکسی نیشن مہم مزید تیز کردی گئی ہے اس سلسلے میں ریڈ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے جس کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ہر شہری تک ٹیمیں ویکسی نیشن کیلئے پہنچ رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسداد کورونا مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے نمائندہ محمد حنیف کی جانب سے پولیو مہم میں شریک ورکرز کیلئے کٹس بھی دی گئیں۔سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی کی جانب سے کورونا اور پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔