پشاور، اعجاز آباد روڈ اتفاق سٹریٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

December 06, 2021

پشاور(وقائع نگار) اعجاز آباد روڈ اتفاق سٹریٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ علاقہ میں سٹریٹ لائٹس کا نظام بھی جواب دے گیا جس سے علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار ہے اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کے مسائل ہنگامی بنےادوں پر حل کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے اہلیان علاقہ کے مطابق علاقہ میں گلیوں کی مرمت کےلئے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نے کئی بار وعدے کئے لیکن دو سال سے پی سی ون تےار ہونے کے باجود گلی کی مرمت کا کام نہ ہو سکا جسکے کے باعث اتفاق سٹریٹ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق سٹریٹ لائٹس بھی نہیں جسکی وجہ سے راہگیروں کو رات کے اندھیرے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ علاقہ میں کھلے مین ہول بھی ہے جسکے باعث گرنے کا خدشہ رہتا ہے اسی طرح علاقہ میں صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر رہتے ہے جسکی وجہ سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم متعدد بار متعلقہ صفائی عملہ کو درخواستیں کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی جس سے علاقہ مکینوں میں مایوسی پائی جانے لگی علاقہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں صفائی کے مسلہ سمیت گلیوں کی مرمت اور دیگر درپیش مسائل فوری حل کئے جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔