حبا بخاری کی آریز احمد کیساتھ نئی تصویریں

December 06, 2021

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے قریبی دوست آریز احمد کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیںدونوں کے مداحوںکی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں دن دگنی رات چگنی ترقی کرنے والی اداکارہ حبا بخاری جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈرامہ سریلز میںاپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میںگھر کر چکی ہیں۔


حبا بخاری کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر آریز احمد کے ساتھ متعدد تصویریں شیئر کی گئی ہیںجن میںیہ جوڑی نہایت حسین اور خوش نظر آ رہی ہے۔

حبا بخاری کی جانب سے اس پوسٹ کے کیپشن میں دل بنایا گیا ہے اور ساتھ میں اپنے مداحوں کو ’ ہائے‘ بھی کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حبا بخاری نے اپنے کئی انٹرویوز، انسٹا پر سوالوں کے سیشن کے دوران جو اپنے منگیتر کی نشانیاں بتائی ہیں اُن کے مطابق حبا بخاری کا منگیتر آریز احمد کو ہی قرار دیا جاتا ہے مگر اس جوڑی کی جانب سے تا حال کوئی واضح اشارہ یا جواب نہیں دیا گیا ہے۔

اپنے مداحوںکے سوالوں پر حبا بخاری نے اتنا تو بتا رکھا ہے کہ وہ اکیلی نہیںبلکہ ایک رشتے میں موجود ہیں مگر وہ لڑکا ہے کون یہ تا حال حبا بخاری کے علاوہ کسی کو واضح معلوم نہیں ہے۔