• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری کےمنگیتر اداکار آریز احمد کی جانب سے جَلد شادی کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکار آریز احمد جَلد شادی کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹاک شو کے سیٹ پر آریز احمد اور اداکارہ حبا بخاری موجود ہیں۔


اس دوران پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احسن خان کی جانب سے آریز احمد سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ ’اُنہوں نے سنا ہے کہ آپ جَلد شادی کرنے والے ہیں؟‘

جس کے جواب میں آریز احمد کا کہنا تھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک سنا ہے۔

شو کے میزبان آریز احمد سے کہتے ہیں تو پھر آ پ آج میرے شو میں حبا بخاری کے ساتھ کیوں آئے ہیں، آپ کو اپنی منگیتر کے ساتھ آنا چاہیے تھا۔

جس پر آریز احمد کا کہنا تھا کہ بس آپ نے بلایا تو وہ حبا  بخاری کے ساتھ ہی آ گئے۔

اس گفتگو کے دوران حبا بخاری سیٹ پر موجود مصروف نظر آ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے متعدد بار سوشل میڈیا پر اپنے اور اداکار آریز احمد کے درمیان تعلقات کا اظہار کیا جا چکا ہے، حبا بخاری آریز احمد کو اپنا منگیتر اور محبت بھی قرار دے چکی ہیں۔

تازہ ترین