آئمہ بیگ کے خواب کو تعبیر مل گئی

December 06, 2021

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے خواب کو خوبصورت تعبیر مل گئی ہے۔

آئمہ بیگ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

یہ اسکرین شاٹ سویڈش آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس، اسپاٹی فائے کی جانب سے جاری کی گئی ایک فہرست سے لیا گیا ہے۔

اسپاٹی فائے کی اس فہرست کے مطابق، آئمہ بیگ سال 2021 میں پاکستان کی سب سے زیادہ سنی جانے والی مقامی خاتون گلوکارہ ہیں۔

انہوں یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ مذاق نہیں کررہیں ان کا خواب سچ ہوگیا ہے‘۔

واضح رہے کہآڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے کو رواں برس میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے اب پاکستان میں سنے جانے والے فنکاروں، گانوں اور پلے لسٹس کی فہرست جاری کی ہے۔

سال 2021 میں پاکستانی صارفین نے اسپاٹی فائے پرجس فنکار کے گانے زیادہ سنے وہ بھارتی گلوکارارجیت سنگھ ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا ہے۔