• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹی فائے فہرست، پاکستان میں ارجیت سنگھ سب سے زیادہ سنے جانیوالے گلوکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آڈیو اسٹریمنگ میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے کو رواں برس میں پاکستان میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے اب پاکستان میں سنے جانے والے فنکاروں، گانوں اور پلے لسٹس کی فہرست جاری کی ہے۔سال 2021 میں پاکستانی صارفین نے اسپاٹی فائے پرجس فنکار کے گانے زیادہ سنے وہ بھارتی گلوکارارجیت سنگھ ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کا ہے۔رواں برس اسپاٹی فائے پر عاطف اسلم کے جن گانوں کو سنا گیا ان میں کدی تے ہس بول وے، رفتہ رفتہ، تو جانے ناا ور دل دیاں گلاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانیوں نے اسپاٹی فائے پر ارجیت سنگھ‘ پریتم‘ بی ٹی ایس‘ طلحہ انجم‘ طلحہ یونس کو بھی پسند کیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں موجودہ سال کے دوران ماسکڈ وولف کا گانا ʼاسٹرونوٹ ان دی اوشن اور بی ٹی ایس آرٹسٹ جو کہ کےپوپ میں مشہور ترین ہے سب سے زیادہ اسٹریم کیے گئے ہیں۔گلوکار عبداللہ الفروان سعودی عرب میں سب سے زیادہ اسٹریم کئے جانے والے گلوکار ہیں۔اسپاٹی فائے پلے لسٹ بیسٹ اور اس کے بعد خلیجی گانے اور ٹاپ گیمنگ ٹریکس سعودی عرب کے سامعین کے مابین سب سے زیادہ مشہور ہیں۔ سعودی عرب میں سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا البم برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کا ʼفیوچر نوسٹالجیا کاہے۔مقبول ترین پوڈکاسٹس کی فہرست میں ʼمیوزک پہلے نمبر پر، ʼسوسائٹی اور کلچر دوسرے جب کہ ʼکامیڈی پوڈکاسٹس تیسرے نمبر موجودہے۔مملکت کی مقبول ترین پوڈ کاسٹ کیٹیگریز کے لحاظ سےسوسائٹی اینڈ کلچر کے تھیم والے پوڈ کاسٹ مقبول ترین زمرے کی پوڈ کاسٹ کی فہرست میں موسیقی کے بعد دوسرے نمبر پر آتے ہیں۔ کامیڈی پوڈ کاسٹ اب سعودی عرب کی تیسری مقبول ترین پوڈ کاسٹ کا اسٹائل ہے۔

تازہ ترین