مستقبل میں آنے والی وبا کورونا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے، آکسفورڈ ویکسین ماہرین

December 06, 2021

آکسفورڈ ویکسین ماہرین کا مستقبل سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مستقبل میں آنے والی وبا کورونا وبا سے زیادہ مہلک ہوسکتی ہے۔

آکسفورڈ ویکسین ماہرین کے مطابق انسانی زندگیوں کو متاثر کرنے والی کورونا وبا آخری وبا نہیں ہے، اگلی آنے والی وبا زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہوسکتی ہے۔

آکسفورڈ ویکسین ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں مستقبل کے وبائی امراض سےنمٹنے کی تیاری اور فنڈنگ کرنی ہوگی، وبائی امراض سے سیکھے گئے اسباق، معلومات ضائع نہیں ہونا چاہئیں۔