وکی کوشل نے گھر کے باہر انتظار میں لگے پاپارازی کو کھانا بھجوادیا

December 06, 2021

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی اداکار وکی کوشل نے اپنے گھر کے باہر انتظار میں موجود پاپارازی فوٹوگرافر کے لیے کھانا بھجوادیا۔

بتایا جارہا ہے کہ کھانے کے پیکیٹس انہوں نے گھر میں اپنے باورچی سے ہی بنوائے تھے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں صارف نے پیغام میں لکھا کہ پیارے وکی کوشل نے گھر کے باہر بیٹھے تمام پاپارازی فوٹوگرافرز اپنے باورچی سے کھانا بنواکر بھیجا۔

واضح رہے کہ دونوں اسٹارز راجستھان کے علاقے مادھوپور میں 9 دسمبر کو شادی کر رہے ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریب مادھوپور کے سکس سینسز فورٹ میں ہوگی۔