• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کیلئے ممبئی سے اڑان بھرلی

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے ممبئی ایئرپورٹ سے راجستھان کے لیے اڑان بھرلی۔

گزشتہ کئی روز سے خبروں کی زینت بنے کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کےلیے ممبئی سے راجستھان کے پرواز پکڑلی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل جن کی شادی کی تقریب 9 دسمبر کو راجستھان کے علاقے مادھوپور کے سکس سینس ریزوٹ میں ہورہی ہے۔

بالی ووڈ کے دونوں ہی ستاروں نے شادی کے حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، لیکن صحافی اور فوٹو گرافر مسلسل کترینہ کیف اور وکی کوشل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا اب کترینہ کیف اور وکی کوشل کی اور اُن کی فیملیز کی ممبئی ایئرپورٹ سے راجھستان روانگی کی تصاویر سامنے لے آیا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ رہے جوڑے کے چہرے پر زندگی کے نئے سفر سے متعلق الگ ہی طرح کی خوشی موجود تھی۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف جو الگ الگ ممبئی ایئرپورٹ پہنچے، انہوں نے فوٹوگرافروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور انہیں خوبصورت پوز بھی دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو سنگیت سے ہوجائے گا جبکہ 8 دسمبر کو مہندی کی رسم ہوگی جبکہ 9 دسمبر کو یہ شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں۔

اس سے قبل آج کترینہ کیف کی بہن نتاشا اور اسٹائلش انیتا شروف جے پور ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل 2 سال سے ایک ساتھ ہیں، باربی ڈول گزشتہ رات اپنے ہونے والے شوہر کے گھر پر بھی دیکھی گئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید