انٹر کامرس اور آرٹس کے نتائج کا اعلان آج

December 07, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے پہلے مرحلہ کے کامرس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے نتائج کا اعلان منگل 7دسمبر 202ء کو سہ پہر 4 بجے انٹربورڈ کراچی کے کمیٹی روم میں کیا جائے گا۔