سکول بند ہو نے سے لاکھوں خاندان متاثر ہونگے، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز

December 07, 2021

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس ہوئی۔ اس موقع پر چوہدری ناصر محمود، ملک اظہر محمود، ابرار احمد خان، چوہدری محمد طیب، اشرف ہراج، رانا سہیل، محمد عثمان، ملک نسیم احمد، حافظ محمد بشارت، راجہ نصیر احمد جنجوعہ، محمد آصف، شہباز قمر، چوہدری امجد زیب، ندیم شیراز بھی موجود تھے۔ چوہدری ناصر محمود نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی کنٹونمنٹ علاقوں سے بے دخلی کی صورت میں 83سو تعلیمی ادارے بند ہونے سے37لاکھ بچے تعلیمی اداروں سے باہر جبکہ4لاکھ اساتذہ اور لاکھوں خاندان بیروزگار ہو جائینگے۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ اس سے قبل کینٹ حدود میں باقاعدہ این او سی لیا جاتا رہا۔ اب نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ تک کنٹونمنٹس کو کارروائی سے روکاجائے۔ اس موقع پر 7دسمبر کو راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹس کے نجی سکول بند رکھنے اور احتجاجی مظاہرہ کا بھی اعلان کیا گیا۔