کترینہ کی بڑی بہن بھی شادی میں شرکت کیلئے جے پور پہنچ گئیں

December 07, 2021

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے ان کی فیملی جےپور پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کترینہ کیف کی بڑی بہن نتاشا ٹرکواٹ جے پور پہنچ گئی ہیں۔

اس سے پہلے بھی جب کترینہ ممبئی سے راجھستان جانے کے لیے روانہ ہوئیں توان کے خاندان کے کچھ افراد ممبئی ایئرپورٹ پران کے ساتھ نظر آئے ۔

کترینہ کیف کی ایک اور بہن ازابیل کیف اور بھائی سبستین کو بھی اداکارہ کے گھر سے جے پور جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ کترینہ کی والدہ اور میک اپ آرٹسٹ کو بھی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہے وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔