انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے سے اموات 34 ہوگئیں

December 07, 2021

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے سے اموات کی تعداد 34 ہوگئی، 17 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 3 ہزار 700 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ سیمیرو کے آتش فشاں سے ہفتے کو راکھ اور دھواں نکلنا شروع ہوا تھا۔

آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کے بادل 40 ہزار فٹ تک بلند ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔