حدیقہ کیانی اور دنانیر کی پشتو گانا گاتے ہوئے ویڈیو وائرل

December 07, 2021

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی اور پاوری گرل دنانیر مبین کی مشہور پشتو گانا ’جانان‘ گاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

دنانیر مبین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی کیساتھ گانا گاتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اس گانے کو سنتے ہوئے بڑی ہوئی ہوں اور آج اسے حدیقہ کیانی کے ساتھ مل کر گانا ایک اعزاز ہے۔


اس ویڈیو میں، دنانیر کو کرسی پر بیٹھےاپنے پیچھے کھڑی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ساتھ ان کا مشہور گانا ’جانان‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گلوکارہ حدیقہ کیانی، جنہوں نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل’رقیب سے‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے، اب ایک نئےپراجیکٹ کے سیٹ پر ایک ساتھ پائے گئے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ دونوں اس نئے پراجیکٹ میں ساتھ کام کررہی ہوں۔