شہزادہ ولیم کی بیٹی کیلئے شکیرا کا خصوصی پیغام

December 07, 2021

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نے شہزادہ ولیم کی بیٹی شہزادی شارلیٹ کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرشکیرا نے شہزادی شارلیٹ کو ان کی موسیقی پسند آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ’وہ بہت خوش ہیں کہ شہزادی شارلیٹ کو ان کی موسیقی پسند ہے !‘

خیال رہے کہ شہزادہ ولیم نے ایک شو میں اپنے بچوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’زیادہ تر صبح ان کی بیٹی شارلٹ اور بیٹےجارج کے درمیان زبردست لڑائی ہوتی ہے کہ صبح کون سا گانا سنا جائے‘۔

انہوں نے بتایا تھا کہ’ ان کے بچوں کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک گلوکارہ شکیراکا مشہور گانا(واکا واکا) ہے اور خصوصاََشارلیٹ کو تو بہت پسند ہے اور وہ اس گانے پر اکثر ڈانس بھی کرتی ہے۔