افغان نائب وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی کی ملاقات

December 07, 2021

افغان نائب وزیراعظم مولوی عبدالسلام حنفی نے افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ ڈیبورا لیونز سے ملاقات کی۔

ڈیبورا لیونز نے اپنے حالیہ دورہ امریکا اور عالمی بینک کے حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں انھیں آگاہ کیا۔

افغان میڈیا کے مطابق ڈیبورا لیونز نے امدادی ایجنسیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر مولوی عبدالسلام حنفی کا کہنا تھا کہ امارات اسلامی امداد دینے والے اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور افغانستان میں قومی سلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

عبدالسلام حنفی نے کہا کہ عالمی برادری سے نصف تکمیل شدہ منصوبوں کو مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔