آرمی چیف سے کنگ حماد اسپتال بحرین کے کمانڈر کی ملاقات

December 08, 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی کنگ حماد یونی ورسٹی اسپتال کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن عطیہ اللہ الخلیفہ نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کنگ حماد یونی ورسٹی آف نرسنگ کی تعمیر میں بحرین کی مدد کو سراہا۔

اس موقع پر معزز مہمان نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے رسپانس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی استحکام میں پاکستانی کے کردار کو سراہا۔