12 پاکستانی کرکٹرز اور دو آفیشلز نے ببل جوائن کرلیا

December 08, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل بارہ کھلاڑیوں اور دو آفیشلز نے کراچی میں بائیو سیکور ببل میں رپورٹ کردی ۔ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی جائے گی ۔ کھلاڑی ہوٹل میں تین روز تک آئیسولیشن میں رہیں گے ۔