قرضوں میں اضافہ وفاقی حکومت کی نااہلی سے ہوا، صوبائی وزیر صنعت

December 08, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نےقرضوں کے حجم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہوفاقی حکومت نے 38 ماہ کے دور حکومت میں 15 ہزار 547 ارب روپے غیر ملکی قرضوں میں اضافہ کیا ہے۔حکومت قرضوں میں کمی کی دعویدار تھی۔ غیر ملکی قرضے پاکستان کی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔قرضوں میں اضافہ تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کے باعث ہوا ہے۔وفاقی حکومت نے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے،مہنگائی اور غربت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔