• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملنے سے قبل صدر پوتن سے ٹیلیفونک گفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات سے پہلے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفونک گفتگو کرلی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے دورے پر موجود یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر سے آج ہونے والی بات چیت بہت اچھی اور تعمیری رہی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کروں گا، جس میں پریس کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید