سونا فی تولہ 350 روپے مہنگا

December 08, 2021

‎کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1781ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باعث مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت350روپے اضافے سے 1لاکھ24ہزاراوردس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافہ سے 1لاکھ6ہزار310 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔