ڈھاکا ٹیسٹ‘ ساجد کے 6شکار‘ بنگلہ دیش کے 7کھلاڑی 71رنزپرآوٹ

December 08, 2021

اسلام آبا د(ما نیٹر نگ ڈیسک) ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان بارش سے متاثرہ ڈھاکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے کھیل میں میزبان ٹیم کے 7 کھلاڑی صرف 71رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے ساجد علی کی تباہ کن بولنگ نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی اور 6 کھلاڑی آؤٹ کیے، جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے۔بنگلادیش کی اننگز کی شروعات میں ہی اوپنر محمود الحسن جوائے، نجم الحسین شنتو، لٹن داس، شادمان اسلام، مشفق الرحیم اور مہدی حسن کو ساجد خان نے آؤٹ کیا جب کہ بیٹر مومن الحق کو حسن علی نے رن آؤٹ کیا۔میچ کے چوتھے روز کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوگئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے خراب موسم کی وجہ سے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا ہے آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہو گا۔ نجم اور شکیب کے علاوہ اب تک میزبان ٹیم کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہوسکا ہے۔ پاکستان کی برتری کو ختم کرنے کے لئے اسے224 اور فالوآن سے بچنے کے لئے مزید25 رنز کی ضرورت ہے۔ شکیب الحسن تین چوکوں کی مدد سے 32گیندوں پر23 اور ان کے ساتھ تیج الاسلام صفر پر کریز پر موجود تھے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔