ڈاکٹرز کے مطالبات پر حکومتی خاموشی قابل افسوس ہے‘این ڈی ایم

December 08, 2021

کوئٹہ(آن لائن )نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں احمد جان خان اور مالک بہار نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے کیمپ میں احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹرز سے ملاقات کی ،اس موقع انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت اور محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹرز کے مطالبات کو تسلیم کرکے کوئٹہ اورصوبے بھر میں علاج معالجے کی بنیادی انسانی ضرورت میں تعطل کو ختم اور آمرانہ اقدامات اور فیصلوں کو واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قابل افسوس امر ہے کہ صوبے کے تباہ حال عوام تقریباً ایک ماہ سے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بنیادی سہولت اور ضرورت سے محروم ہیں اور ڈاکٹرز مطالبات کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت اور محکمہ صحت کے حکام نے اس اہم انسانی مسئلے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔