سرعام منشیات فروشی پر انتظامیہ کی خاموشی افسوسناک ہے‘ جمعیت ن

December 08, 2021

کوئٹہ( این این آئی)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ سٹی نالہ میں کارروائی بہترین اقدام تھا بدقسمتی سے اب شہر کی گلی گلی میں منشیات سرعام فروخت ہورہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر شیشہ پوائنٹس اورمنشیات کے اڈے قائم ہیں جہاں نوجوان نسل کی زندگی تباہ کی جارہی ہے مگر کوئی پرسان حال نہیں انہوںنے کہاکہ منشیات کے بڑھتے استعمال کے باعث جرائم میں بھی اضافہ ہورہاہے مگرانتظامیہ خاموش ہے حکومتی سطح پر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں 80لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں اورہرسال اس کی تعداد میں دس فیصداضافہ بھی ہورہاہے جو تشویشناک امر ہے۔