کترینہ کیف کی شادی کے دنوں میں سلمان خان کہاں ہوں گے؟

December 08, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں سلمان خان شریک نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جس وقت کترینہ اور وکی کی شادی ہوگی، تو اداکار سلمان خان ’دا-بنگ: دی ٹور ری لوڈِڈ‘ کے لیے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوں گے۔

سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس تقریب کا ٹریلر بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ’(دا-بنگ: دی ٹور ری لوڈِڈ )10 دسمبر کو ریاض آ رہا ہے!‘


انہوں نے مزید لکھا کہ’ کیا آپ سال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے تیار ہیں؟‘

ستاروں سےبھرپور یہ تقریب 10 دسمبر کو ہوگی اور اس میں اداکارہ شلپا شیٹی، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سنیل گروور، کمال خان، گورو رندھاوا اور آیوش شرما پرفارمنس دیتے دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہا وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔