سری لنکا: ہاتھی کا حملہ، گراؤنڈ اسٹاف کے 2 کارکن ہلاک

December 08, 2021

سری لنکا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے 2 کارکن ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں کارکنان مہنداراجاپاکسے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے باہر گھر جاتے ہوئے ہاتھی کے حملے کا نشانہ بنے۔

سری لنکن کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کارکنان کی لاشیں اسٹیڈیم سے 500 میٹر کے فاصلے سے ملیں، خیال کیا جارہا ہے کہ دونوں کارکنا ن پر ایک ہی ہاتھی نے حملہ کیا۔