سوشل میڈیا صارفین نے ششی تھرور کو دلہا بنادیا

December 08, 2021

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے سابق یونین منسٹر، سفارتکار اور کیرالا سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ششی تھرور کی ایک شادی میں نوبیاہتا جوڑے کے ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت زدہ کردیا اور وہ ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس تصویر کو دیکھ کر یہ پوچھتے رہے کہ ان میں سے دولہا کون ہے؟

یہ تقریب اربین میڈیا نیٹ ورک نامی کمپنی کے ایم ڈی اور گروپ سی ای او ابھیشک کلکرنی اور چاہت نامی مقامی پائلٹ کی شادی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی، جس میں ششی تھرور بھی شریک تھے۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین کی حیرانی کی وجہ یہ تھی کہ ششی تھرور نے دلہا ابھیشک کلکرنی اور چاہت کے ساتھ جو تصویر بنوائی اس میں وہ روایتی دلہے کی طرح سر پر پگڑھی باندھے اور گلے میں پھولوں کی مالا پہنے ایسے کھڑے نظر جیسے ان کی شادی ہو رہی ہوں۔

دلہا اور تقریب کے میزبان ابھیشیک کلکرنی اس صورتحال کچھ اپ سیٹ دکھائی دیے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ششی تھرور نے ہمیشہ میری قدر افزائی کی اور اب میری زندگی کے سب سے اہم موقع پر بھی وہ طویل سفر کرکے شریک ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ششی تھرور نے مجھے اور میری اہلیہ کو دعائیں دیں اور ہماری شادی کو بھرپور انجوائے کیا ہے۔