عمران خان نے معیشت کےساتھ معاشرت بھی تباہ کردی ،پیپلزپارٹی کومنظم کرینگے،حسن مرتضیٰ ،اسلم گل

December 09, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی معیشت کیساتھ معاشرت بھی تباہ کر دی، اسلم گل نے کہاکہ بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام دس دسمبر کو دوپہر 2بجے چیرنگ کراس میں مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف احتجاج اور ریلی نکالی جائیگی۔انہوں نے تمام ڈسٹرکٹ،زونل صدور،جنرل سیکرٹریز ،وویمن ونگ،مینارٹی ونگ،پی ایس ایف،پی وائی او کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے جلوسوں کیساتھ اس ریلی میں بھر پور شرکت یقینی بنائیں۔انھوں نے این اے 133کے ضمنی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے پر پارٹی کے تمام عہدیداروں،کارکنوں،ذیلی ونگز اور ٹکٹ ہولڈرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور بالخصوص لاہور میں پیپلز پارٹی کو وارڈ کی سطح تک منظم کرینگے۔ وہماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں لاہور تنظیم کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔