الائیڈ سکولز اور ایفاء سکولز سسٹم کے زیرانتظام تقریری مقابلے

December 09, 2021

لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک کے پراجیکٹس ،ایفا سکولزاور الائیڈ سکولز کے زیر انتظام قومی سطح پر 2021 کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا انگریزی تقریری مقابلوں میں اپر پنجاب ریجن سے الائیڈ سکول گکھڑ کیمپس، گکھڑکی عروج اعجازنے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔انھیں25 ہزار روپے نقد، میرٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا۔ دو سری پوزیشن سنٹرل پنجاب II ریجن،الائیڈ سکول والٹن کیمپس، لاہور کی زویمہ فرید نے حاصل کی اور20 ہزار روپے نقد،میرٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر کی حقدار ٹھہریں۔تیسری پوزیشن سیالکوٹ ریجن ،الائیڈسکول سیالکوٹ کیمپس کی صبغہ فاطمہ نے حاصل کی اور انھیں 15 ہزار روپے نقد،میرٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام ملا۔ انگریزی تقریری مقابلوں میں شریک باقی تمام طلباء کو 5،5 ہزار روپے نقد، شمولیتی سر ٹیفکیٹس اور سوونیئر زدئیے گئے۔ترجمہ قرآن مجید کے مقابلوں میں اپر پنجاب ریجن سے الائیڈ سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کیمپس، گوجرانوالہ کے احمد عبدالسلام نے, رچناریجن سے الائیڈ سکول محمد حسین کیمپس، فیصل آباد کی مومنہ احمد نے او ر سنٹرل پنجاب II ریجن سے الائیڈ سکول پاک کیمپس، لاہور کی سحر خالد نے اوٌل پوزیشن حاصل کی۔ انھیںایک ، ایک لاکھ روپے نقد،میرٹ سر ٹیفکیٹس اور سوونیئر زبطور انعام دیے گئے ۔دوسری پوزیشن اپر پنجاب ریجن سے الائیڈ سکول ڈی سی روڈکیمپس ،گوجرانوالہ کی نائرہ افضل نے حاصل کی۔ انھیں75 ہزار روپے نقد ،میرٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا۔ تیسری پوزیشن رچنا ریجن کی نور فاطمہ وحیدنے حاصل کی جن کا تعلق الائیڈسکول الرافیع کیمپس ، فیصل آباد سے تھا۔انھیں 50 ہزار روپے نقد، میرٹ سر ٹیفکیٹ اور سوونیئر بطور انعام دیا گیا ۔ترجمہ قرآن مجید کے مقابلوں میںکوئز راؤنڈ تک پہنچنے والے باقی 5 طلباء کو 20, 20 ہزار روپے نقد،شمولیتی سرٹیفکیٹس اور سوونیئرزدیے گئے۔