بحریہ ایئرڈیفنس یونٹ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

December 09, 2021

پاک بحریہ کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانے بنانے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔