ایمن سلیم کراچی اسٹیڈیم میں والد کی تصویر دیکھ کر بےحد خوش

December 17, 2021

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں والد کی تصویر دیکھ کر اداکارہ ایمن سلیم کو بے حد خوشی ہوئی۔

ایمن سلیم نے اپنی انسٹا اسٹوری پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایمن سلیمنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آویزاں کرکٹرز کی تصاویر میں اپنے والد سلیم یوسف کی تصویر دیکھ کر بے حد خوش ہوئیں اور ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ایمن سلیم اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ دیکھنے کے لیے گئی تھیں۔

خیال رہے کہاداکارہ ایمن سلیم سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں جن کا شمار 80 کی دہائی کے پاکستان کے نامور وکٹ کیپر اور بلے بازوں میں کیا جاتا ہے۔