اریبہ حبیب نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

December 18, 2021

اریبہ حبیب نے اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا

پاکستانی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے بھی پیا گھر جانے کی تیاری کر لی ہے۔

اریبہ حبیب کی جانب سے گزشتہ شب اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے ’بِسمِ اللّٰہ،‘ بھی لکھی۔


اریبہ حبیب کی جانب سے شیئر کیے گئے شادی کے کارڈ کے ساتھ خوبصور ت موم بتیاں اور مٹھائیوں کے ڈبے بھی رکھے ہوئے ہیں۔

اریبہ حبیب کے مطابق اُن کی شادی نئے سال کے آغاز پر، پہلے مہینے جنوری کی دوسری تاریخ کو ہے۔

اریبہ حبیب کی یہ پوسٹ دیکھ کر اُن کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔

گزشتہ شب ہی شیئر کی گئی اریبہ حبیب کی اس پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں تہنیتی اور دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔