• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کی بات پکّی ہونے کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریبہ حبیب اور اُن کے گھر کی کچھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اریبہ حبیب کا گھر سجا ہوا ہے جہاں اُن کی سعدین عمران نامی شخص سے بات پکّی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے صارفین کو اطلاع دی گئی کہ اریبہ حبیب کی بات پکّی ہوگئی ہے اور وہ بہت جلد رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

ایک تصویر میں اداکارہ کی رسم کے تحفے پر اُن کا اور اُن  کے ہونے والے شوہر سعدین عمران کا نام لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی اُن کی رسم کی تاریخ 29 جولائی بھی درج ہے۔

دوسری جانب ابھی تک اریبہ حبیب کی جانب سے اس خبر کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے سجے ہوئے گھر کی تصویریں ضرور شیئر کی ہیں۔


یاد رہے کہ عید کے موقع پر بھی اریبہ حبیب نے اپنی عیدی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔


تصویر میں اریبہ کے ہاتھ میں مٹھائی کا ڈبہ اور کچھ تحائف موجود تھے اور اُن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ لکھا تھا۔

تازہ ترین