مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں 1 اور نوجوان شہید

December 26, 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ظالم و جابر بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کا مزید کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کر دیئے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی معطل کر رکھی ہے۔