حارث رؤف میلبرن اسٹارز کی 16 رکنی اسکواڈ میں شامل

December 29, 2021


آسٹریلین بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے پرتھ اسکروچرز سے کل ہونے والے میچ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے حارث رؤف بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

حارث رؤف آندرے رسل کی جگہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز سے معاہدے کے بعد پچھلے ہفتے آسٹریلیا پہنچے تھے۔