کراچی پولیس چیف کا سال نو پر فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

December 29, 2021

کراچی پولیس چیف نے سال نو پر فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے سال نو پر فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

کراچی پولیس چیف نے واضع طور پر ہدایت کی ہے کہ سال نو پر فائرنگ کی شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کی جائے۔

کراچی پولیس ترجمان کے مطابق سال نو کے موقع پر فائرنگ کے واقعات کی فوری اطلاع مددگار 15 پر دی جاسکے گی۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہری فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کی شکایت یا ویڈیو بناکر ارسال کریں۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوگا جبکہ فائرنگ کی سزا 10 سال قید اور ناقابل ضمانت جرم ہے۔