ماڑی پٹرولیم کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری

December 31, 2021

نجکاری کمیٹی نے ماڑی پٹرولیم کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس موقع پر کمیٹی نے ماڑی پٹرولیم کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔

ا علامیے کے مطابق اجلاس میں نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ قرضوں کی ری فنانسگ کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر نجکاری کمیٹی نے این پی پی سی ایل کے لیے شرح سود پر نظر ثانی کی ہدایت کی۔

اس دوران گدو اور نندی پور پاور پلانٹس کی نجکاری کے لیے توانائی کمیٹی سے فیصلہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں نجکاری ڈویژن اور وزارت توانائی کو دونوں ہی پاور پلانٹس کے اثاثوں کی ویلیو ایشن کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ایس ایم ای بینک کو نجکاری فہرست سے نکالنے کے معاملے پر کمیٹی قائم کردی گئی۔