• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا تجاویز مسترد کیں، وزارت خزانہ

وزیراعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیے میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی تجاویز مسترد کردیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے اوگرا تجویز مسترد کیں۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے طے شدہ پٹرولیم لیوی پورا کرنے کے لیے صرف 4 روپے اضافے کی ہدایت کی۔

حکومت نے نئے سال کے آغاز سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،جس میں پٹرول اور ڈیزل پر 4،4 ، مٹی کے تیل پر 3روپے 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 4 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا ہے ۔

وزارت خزانہ کےاعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں کردیا جائے گا۔

تازہ ترین