کراچی: طارق روڈ کے پارک پر 10 دکانیں گرا دی گئیں

January 02, 2022


کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر طارق روڈ پر واقع پارک کی زمین پر قائم 10 دکانیں مسمار کر دی گئیں۔

آپریشن دلکشا پارک پر قائم تجاوزات کے خلاف کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد، اینٹی انکروچمنٹ، رینجرز اور پولیس بھی موجود تھی۔

مدینہ مسجد کے عقب میں دلکشا پارک کی زمین قائم کی گئی 10 دکانیں گرا دی گئیں۔

حکام کے مطابق دکانیں غیر قانونی طور پر قائم کی گئی تھیں جنہیں سپریم کورٹ کے حکم پر گرایا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔