نیہا ککڑ کنسرٹ میں کیوں روئیں؟ وجہ سامنے آگئی

January 03, 2022

بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ گوا میں نئے سال کے موقع پر کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رو پڑیں جس کی وجہ سامنے آگئی۔

نیہا ککڑ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے نئے سال کے موقع پر کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر رونے کی وجہ بتائی۔

گلوکارہ نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’مجھے آپ کی یاد آتی ہے، یہ تصاویر پچھلے سال کلک کی گئی تھیں اور سالِ نو کے موقع پر ہم ساتھ نہیں تھے کیونکہ ہم دونوں الگ الگ شہروں میں پرفارم کررہے تھے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں سالِ نو پر 12 بجے اپنے شوہر سے بات کرنے کے لیے مر رہی تھی لیکن میری پرفارمنس کی وجہ سے ایسا نہیں ہو سکا، اس لیے میں اسٹیج پر جذباتی ہوگئی۔‘

نیہا ککڑ نے کہا کہ ’میں نے اپنے شوہر کو اس بارے میں نہیں بتایا کیونکہ ایک بار پھر رونے پر بہت شرمندہ ہوں۔‘

گلوکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’میں جذباتی ہونے کی وجہ سے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی تھی کیونکہ میرے شوہر میرے ساتھ نہیں تھے اور میں اُنہیں گلے لگا کر نئے سال کی مبارکباد دینا چاہتی تھی۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس بات پر بہت خوش ہوں کہ ہم نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کو تفریحی فراہم کی۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیہا ککڑ اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں۔