• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین آئیڈل 12 کی جج اور بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہن پریت سنگھ نے شادی کرلی ہے۔

گزشتہ روز بالی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ اپنے قریبی دوست گلوکار روہن پریت سنگھ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے  گزشتہ روز دہلی کے ایک گرودوارے میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔


نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نیہا ککڑ کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔ 

وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر روہن پریت سنگھ شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔


یہاں نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر ایک نظر ڈالیں:

































دوسری جانب نیہا ککڑ کے بھائی گلوکار ٹونی ککڑ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بہن کی شادی کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل نیہا ککڑ نےانسٹاگرام پر اپنی ہلدی کی رسم کی تصویریں پوسٹ کی تھیں، انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویروں میں نیہا ککڑ نے ہلدی کی تقریب کی مناسبت سے پیلے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر روہن پریت سنگھ نے پگڑی کے ساتھ پیلا کُرتا پہنا ہوا تھا۔


نیہا ککڑ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’نیہو پریت کی ہلدی کی تقریب۔‘

اس کے علاوہ بالی وڈ گلوکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر اُن کی اور روہن پریت کی مہندی کی تقریب کی تصویریں بھی پوسٹ کی گئی تھیں۔


نیہا ککڑ نے ان تصویروں کے کیپشن میں مشہور بھارتی گانے کے چند بول لکھے تھے کہ ’مہندی لگاؤں گی ، میں سجنا کے نام کی۔‘

تازہ ترین