امریکی وزیر دفاع نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا

January 03, 2022


امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو پانچ دن کے لئے قرنطینہ کرلیا۔

جنرل لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں اور بوسٹر شاٹ لگا رکھا تھا۔ اس لئے ان کی علامات معمولی ہیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ انہوں نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا صدر جو بائیڈن کو بتا دیا ہے۔ ان کی بائیڈن سے آخری ملاقات 21 دسمبر کو ہوئی تھی۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ جمعرات سے پینٹاگون نہیں گئے ہیں، گزشتہ چند دنوں کے دوران اُن سے رابطے میں رہنے والے افراد کی کونٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے۔