سوئیڈن کے بادشاہ اور ملکہ کورونا وائرس میں مبتلا

January 04, 2022

سوئیڈن کے بادشاہ کارل گستاف اور ملکہ سلویا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اسٹاک ہوم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شاہی محل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سوئیڈن اور ملکہ میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ شاہ سوئیڈن اور ملکہ کورونا ویکسین کی تین خوراکیں لگوا چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں ایک روز میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کیسز کی تعداد کا ریکارڈ بن گیا۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کو امریکا میں 10 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ پیر کو امریکا میں کورونا سے 1688 اموات ہوئیں۔