انگلش کرکٹر جیک لیچ نے مداح کے گنجے سر پر آٹو گراف دیدیا

January 06, 2022

جیک لیچ مداح کے گنجے سر پر آٹوگراف دیتے ہوئے

انگلینڈ کے اسپنرجیک لیچ نے گراؤنڈ میں موجود مداح کے گنجے سر پر آٹوگراف دے دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایشز سیریز کے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ نے مداح کو انوکھے انداز میں خوش کرکے سب کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پرجیک لیچ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہایشز سیریز کے آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران بنائی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیک لیچ گراؤنڈ میں موجود فیلڈنگ کررہے ہیں کہ اچانک اُن کی نظر اپنے ایک مداح پر پڑتی ہے۔

جیک لیچ اپنے مداح کے پاس جاتے ہیں اور اُس کے گنجے سر پر اپنا دستخط کرکے انوکھا آٹوگراف دے دیتے ہیں۔

انگلش کرکٹر کا یہ انداز دیکھ کر وہاں موجود شائقین کرکٹ بےحد خوش ہوتے ہیں اور تالیاں بجاتے ہیں۔

جیک لیچ کا یہ انداز گراؤنڈ میں لائیو اسکرین پر دِکھایا گیا تھا جس کے بعد پورے میدان میں ایک زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔