بگ باس 15 سے نکلتے ہی عمر ریاض کی گیتا کپور پر تنقید

January 10, 2022

بگ باس سیزن 15 کے شریک مقابلہ عمر ریاض نے ریلیٹی شو جج گیتا کپور کی خود سے متعلق رائے پر تنقید کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر ریاض جنہیں بگ باس سیزن 15 سے جارحانہ رویے کے باعث باہر کردیا گیا تھا۔

گیتا کپور کے عمر ریاض کے پیشے سے متعلق تبصرے پر انہوں نے تنقید کی اور اس اقدام کو نیچا دکھانے کی کوشش قرار دیا۔

عمر ریاض نے گیتا کپور کے اس تبصرے پر اعتراض کیا کہ ’اُن کی فطری جارحیت بطور سرجن اُن کے فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ بنے گی‘۔

بگ باس سے باہر آنے کے بعد عمر ریاض نے گیتا کپور کے اُن کے پیشے سے متعلق تبصرے پر متعدد ٹوئٹس کے ذریعے ردعمل دیا۔

انہوں نے ٹوئٹس کے ذریعے گیتا کپور کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میرے ڈاکٹری پروفیشن کو ایک ریلیٹی شو میں اپنائے گئے رویے کی بنیاد پر جج کیا ہے۔

عمر ریاض نے مزید کہا کہ میرے ردعمل میں چھپے عمل کو آپ سمجھنے میں ناکام رہی ہیں، یہ بدقسمتی ہے کہ آپ نے نیشنل ٹی وی پر اپنے بیان کے ذریعے مجھے نیچا دکھانے کی کوشش کی۔

انہوں نے گیتا کپور کو میم کہہ کر مخاطب کیا اور اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک فالو اپ پوسٹ بھی شامل کی اور کہا کہ کیا میں آپ کو اپنی فطری طبیعت سے آگاہ کروں؟

عمر ریاض نے مزید کہا کہ جب کورونا وائرس نے بھارت کو لپیٹ میں لیا، تو میں نے اپنی صحت کا سوچے بغیر دن رات لوگوں کی خدمت کی، یہی میرے اندر کی فطرت ہے، جو اپنے بارے میں سوچے بغیر دوسروں کی خدمت کرنا اور انہیں دینا ہے۔

بگ باس سیزن 15 کے سیٹ پر گیتا کپور اتوار کو ’ویک اینڈ کا وار‘ کے لیے آئیں اور انہوں نے عمر ریاض کو مخاطب کیا اور کہا کہ میں نہیں چاہوں گی کہ آپ جیسا جارحانہ سلوک کوئی اپنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے وہ ڈر بیٹھا ہے کیونکہ آپ آپا کھودیتے ہیں، آپ کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ آپ کیا کررہے ہو۔

گیتا کپور نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ ایک پریشان کن بات ہے، آپ ایسے پیشے سے وابستہ ہیں، جس میں پرسکون ذہن کی ضرورت ہوتی ہے، عمر ریاض کا جارحانہ رویہ سرجری کے دوران انہیں اہم فیصلے لینے سے روکے گا۔

اس موقع پر کشمیرا شاہ نے عمر ریاض کے دفاع کی کوشش کی تاہم گیتا کپور اپنے موقف پر قائم رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں عام جارحانہ طرز عمل کی بات نہیں کررہی، میں اُس فطری جارحیت کی بات کررہی ہوں، جو ان میں ہے۔

عمر ریاض کو بگ باس 15 میں شریک ساتھی پر جسمانی تشدد کرنے پر نکالا گیا ہے، انہوں نے ایک ٹوئٹ میں مداحوں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔