• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان بگ باس سیزن 15 کی ایک قسط میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی پر چلا اٹھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو شدید غصے میں دیکھتے ہوئے شمیتا شیٹی کو شدید صدمہ پہنچا اور پھوٹ پھوٹ کر رو دیں۔

ٹی وی شو کا اختتام جیسے جیسے قریب آرہا ہے، بگ باس کے گھر میں گرما گرمی بھی بڑھ رہی ہے، ہفتے کی رات نشر ہونے والے ویک اینڈ کا وار نامی قسط میں بھی یہ چیز دیکھنے میں آئی۔

ویک اینڈ کا وار میں سلمان خان اور شمیتا شیٹی کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔

قسط کے پرومو میں سلمان خان نے شرکاء کو سست اور کاہل کہا، انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے ٹاسک کینسل کرنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔

شمیتا ایک موقع پر اپنے ساتھ برتے گئے غیر منصفانہ سلوک کی شکایت کرتی ہیں۔ انہوں نے سلمان خان کے روبرو کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں جو کچھ بھی کررہی ہوں، اسے ناکافی کہا جارہا ہے، میں نہیں سمجھی یہ سب کیا ہے؟

ابھی شمیتا شیٹی نے اپنی بات بھی مکمل نہ کی تھی کہ سلمان خان اداکارہ کا نام لیتے ہوئے زور سے چیخ کر کہتے ہیں’ تم بہت آگے بڑھ رہی ہو‘۔

اس پر شمیتا ایک بار پھر بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو سلمان خان انتہائی ناراضی کے انداز میں اونچی آواز میں اداکارہ کو ڈانٹتے ہیں۔

بالی ووڈ کے بھائی جان شمیتا کو مخاطب کرکے پوچھتے ہیں کہ ’کیا آپ کو کسی نے بتایا نہیں کہ آپ نے کوشش نہیں کی ہے؟ شمیتا یار کیا بے ہودہ بات ہے‘۔

اس پر شمیتا کی آنکھوں سے آنسو بہہ جاتے ہیں، جنہیں وہ چہرے سے پونچھتی ہیں اور صوفے سے اٹھ کر وہاں سے چلی جاتی ہیں جہاں سب شرکاء بیٹھے ہیں۔

شو کا پرومو سامنے آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد شمیتا شیٹی کے دفاع میں سامنے آگئی اور سلمان خان پر بلا وجہ شمیتا کو نشانہ بنانے کا الزام لگادیا ۔

ایک مداح نے کہا کہ شمیتا کو نشانہ بنانا بند کرو، تو دوسرے نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ مضبوط رہیں کیونکہ لوگ اس سے پیار کررہے ہیں۔

اس سیزن میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلمان خان شمیتا پر شدید غصہ ہوئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید