انٹر بینک، ڈالر35؍پیسے سستا

January 13, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ مضبوط رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں35پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.55روپے سے کم ہو کر176.20روپے اورقیمت فروخت 176.65 روپے سے کم ہو کر176.30روپے ہو گئی۔