انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے سستا

January 14, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.10روپے سے بڑھ کر 176.15روپے اور قیمت فروخت 176.30 روپے سے بڑھ کر176.35روپے ہو گئی۔ تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.30روپے اور قیمت فروخت177.80روپے ہو گئی۔یوروکی قیمت خرید 199.60روپے اور قیمت فروخت 201.60روپے ہو گئی، برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 240.30 اورقیمت فروخت242.80روپے ہو گئی۔